Press Release Press Releases

APP Reports: آگاہی ایوارڈز کی پانچویں سالانہ تقریب

اسلام آباد، دسمبر 9 (اے پی پی): آگاہی ایوارڈ ہر سال پاکستان میں صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے صحافیوں‌کو دیا جاتا ہے. آگاہی کے نام سے کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم اس ایوارڈ کا اہتمام کرتی ہے.

 

اس سال یہ ایوارڈ 9 دسمبر کی شام اسلام آباد میں مختلف کیٹیگریز میں ایک درجن سے زائد صحافیوں کو دیا گیا. جس میں ملک کے نام ور صحافیوں سمیت بلوچستان سے تین صحافی بھی شامل ہیں.

 

بلوچستان سے یہ ایوارڈ جیتنے والوں میں بلوچستان پوائنٹ کے یوسف عجب، حال حوال کے بلاگر ظریف بلوچ اور وائس آف امریکہ سے وابستہ مرتضیٰ زہری شامل ہیں. یوسف عجب کا تعلق قلات سے، ظریف بلوچ کا پسنی سے جب کہ مرتضیٰ زہری کا کوئٹہ سے ہے.

 

ایوارڈ جیتنے والوں میں پاکستان کے صفِ اول کے صحافی کاشف عباسی، شاہ زیب خان زادہ، عائشہ بخش، حسن رضا و دیگر بھی شامل ہیں۔

اے پی پی / سہیل/ وی این ایس اسلام آباد.

Leave a Comment