Media Coverage Mishal in Media World Economic Forum

اے پی پی رپورٹ: مشعل پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم پاکستان کی عالمی مسابقت کی درجہ بندی کے لئے مشترکہ سروے کرے گا

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) مشعل پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم مالی سال 218-19کیلئے پاکستان کی عالمی مسابقت کی درجہ بندی کی غرض سے ملک بھر میں مشترکہ سروے کرے گا۔سروے کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والے اداروں کا سروے کیا جائے گا اور ان سے کاروباری ماحول کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی جائیگی۔1979سے لیکر آج تک عالمی مسابقتی رپورٹ کو عالمی اقتصادی فورم کا فلیگ شپ پبلکیشن تسلیم کیاجاتا ہے۔مشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر جہانگیر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کاروباری برادری کے مجموعی طور پر 526 رائے دہندگان سے رائے لی گئی جبکہ عالمی اقتصادی فورم نے عالمی سطح پر 12755کاروباری رہنماوں سے رابطے کئے،ان میں سے 2017میں چین اور میکسیکو کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک تھا جہاں سب سے زیادہ کاروری رہنماﺅں سے رائے لی گئی تھیں۔

Source: http://urdu.app.com.pk/urdu/2018/02/%D9%85%D8%B4%D8%B9%D9%84-%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%D9%BE%D8%A7/

Leave a Comment