Mishal in Media

اسلام آباد،روزنامہ قدرت کوئٹہ کا ایک اور اعزاز،صحت بارے رپورٹنگ پر پاکستان کا واحد ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Published: Monday, September 23, 2013
Web Address: http://goo.gl/UMCT2R

Agahi Awards 2013

اسلام آباد( قدرت نیوز) روزنامہ قدرت کوئٹہ کا ایک اور اہم اعزاز ، بلوچستان میں صحت بارے رپورٹنگ پر پاکستان کے صحافیوں کا واحد ایوارڈ اپنے نام کرلیا، روزنامہ قدرت کوئٹہ سے منسلک فیچر رائٹر اور نوجوانوں صحافی دین محمد وطن پال نے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے دوران ایوارڈ حاصل ، پاکستان بھر سے صرف بیس صحافیوں کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیم مشعل کے زیر اہتمام پاکستان کے دوسرے آگاہی ایوارڈز کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت ۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں اچھی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا ایوارڈز سے نوزا گیا ۔ بیس مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز ونر کو نوازہ گیا جس میں بیسٹ ٹی وی کا ایوارڈ جیو نیوز کے حصے میں آیا جبکہ بیسٹ ایمرجنگ ٹی وی اینکر میل کا ایوارڈ اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن اور بیسٹ ایمرجنگ ٹی وی اینکر فی میل کا ایوارڈ بی بی سی کی عالیہ نازکی کے حصے میں آیا جبکہ پاکستان میں بیسٹ ہیلتھ رپورٹنگ کا ایوارڈ روزنامہ قدرت کوئٹہ کے حصے میں آیا ۔ روزنامہ قدرت کوئٹہ کے فیچر رائٹر اور نوجوان صحافی دین محمد وطن پال کو بچوں کی صحت بارے شاندار رپورٹنگ پر ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔ واضع رہے

کہ پاکستان بھر سے صرف بیس صحافیوں کو ایوارڈ دیا گیاجس میں سے بلوچستان کے حصے میں صرف ایک ایورڈ آیا جوکہ روزنامہ قدرت کوئٹہ کے دین محمد وطن پال نے حاصل کیا ۔ دوسری جانب قدرت میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر نعمت اللہ اچکزئی اور دیگر عملے نے ایوارڈ حاصل کرنے پر دین محمد وطن پال کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ روزنامہ قدرت کوئٹہ نے شاندار صحافتی خدمات کا جاری رکھا اور آج اس کا صلہ قومی سطح پر دیا گیا انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کارکن اسی محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں گے تو ایک دن انشاء اللہ عالمی سطح پر بھی اعزاز ہمارے ہی نام ہوگا

Leave a Comment